فیاض چوہان کے بیٹے کے نمبروں میں اضافے کی انکوائری رپورٹ

0
482

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن کے فزکس پریکٹیکل کے نمبر بڑھانے کا معاملے میں انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبر غیر قانونی طور پر بڑھائے گئے۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق ہیڈ ایگزیمینر نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئےصوبائی وزیر کے بیٹے کے نمبر بڑھائے۔چکوال کالج کے پرنسپل اور انکوائری آفیسر پروفیسر غلام محمد جھکڑ نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ فہد حسن نے راولپنڈی بورڈ کے تحت ایف ایس سی کا امتحان دیا۔
اس طالب علم کا رولنمبر759301 تھا، ہیڈ ایگزیمینر ایسوسی ایٹ پروفیسر سلیم رمضان نے فزکس پریکٹیکل کے 14 نمبروں کو غیر قانونی طور پر بڑھا کر 30 کر دیا۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق ہیڈ ایگزیمینر کا یہ اقدام اختیارات سے تجاوز ہے جبکہ پریکٹیکل لینے والے سب ایگزایمینر نے نمبروں کی تبدیلی سے اتفاق نہیں کیا۔
انکوائری رپورٹ میں پروفیسر سلیم رمضان کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کے لیے سیکریٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے۔
چیئرمین راولپنڈی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا نتیجہ تاحال جاری نہیں کیا گیا، رزلٹ قانونی رائے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here