سیالکوٹ (اسرار نوشاہی ) امریکی خاتون ہلینا پاکستانی لڑکے کی محبت کو شادی کے بندھن میں بدلنے سیالکوٹ پہنچ گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بننے والی ایک اور دوستی شادی کے بندھن میں تبدیل ہونے والی ہے اور امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچ گئی ہے۔
سیالکوٹ کے رہائشی 21 سالہ کاشف کی امریکا کی 41 سالہ خاتون ہلینا سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی، اور اب ہلینا اس دوستی کو شادی کے پاکیزہ رشتے میں بدلنے کے لئے پاکستان پہنچ چکی ہے۔…