فیصل رضا عابدی کی غیر مشروط معافی قبول

0
418

توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی غیر مشروط تحریری معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔
جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ تھوڑی سی احتیاط کرلیا کریں، اس عدالت نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، تنقید سے نہیں ڈرتے، جائز تنقید قابل برداشت ہوتی ہے۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس صرف ایک معاملے میں معافی کی درخواست آئی ہے، باقی معاملات ہماری عدالت کے سامنے نہیں ہیں۔وکیل فیصل رضا عابدی نے کہا کہ میرا موکل ہاتھ باندھ کر معافی مانگنا چاہتا ہے، وہ 70 دن سے جیل میں ہیں اور انہوں نے اب عدالت کی توقیر سے متعلق بہت کچھ سیکھ لیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معافی نامہ قبول ہونے سے ماتحت عدالتوں میں چلنے والی کارروائی پرکوئی اثر نہیں ہوگا، جس کے بعد سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کی غیرمشروط معافی قبول کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here