اسلام آباد(نیوزڈیسک)امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے دورہ کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان 6 سے 8 ارب ڈالرکے معاہدے زیرغورآئیں گے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے،شاہی مہمان کا نور خان ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا جائے گااورامیر قطر کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیاجائے گا،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امیر قطر کے دورے کے دوران پاکستان اورقطرکے درمیان 6 سے 8 ارب ڈالرکے
معاہدے زیرغورآئیں گے ،دورے کے دوران توانائی اور پٹروکیمیکل کے شعبوں میں تعاون پربات چیت ہوگی ،قطری وفد کو سیاحت،زراعت،انجینئرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری پربریفنگ دی جائےگی ، وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس پرسرمایہ کاری سے متعلق بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر 2022 تک ایک لاکھ پاکستانیوں کوروزگارفراہم کرناچاہتاہے،قطرمیں پاکستانیوں کیلئے روزگارکے مواقع بڑھانے پرتبادلہ خیال ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ قطرکے سرمایہ کاروں کوفوڈپراسیسنگ اورپیکجنگ پربریفنگ دی جائےگی،اس کے علاوہ انفرااسٹرکچرکے شعبوں پربھی بریفنگ دی جائےگی،قطری وفد کو سی پیک سے منسلک سڑکوں میں نجی شعبے کے اشتراک پربریفنگ دی جائےگی