ایشیاء کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ناقص کاکردگی پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ روز ایشیاءکپ کے اہم ترین مقابلے میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جس پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو کڑ ی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔قومی ٹیم کی اس ناقص کاکردگی پر وزیر اعظم عمران خا ن نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی احسان مانی سے مکمل رپورٹ کرلی ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ایشیاءکپ میں بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بدترین کاکردگی کا مظاہر ہ کیا ، احسان مانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اور دیگر سے رپورٹ طلب کرکے پیش کریں،یادرہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو سپرفور مرحلے میں 37 رنز سے شکست دے کرایشیا کپ کے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔