آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن نے عید کی خوشی میں 339 قیدیوں کی سزا میں کمی اور 7 قیدیوں کی سزا پوری ہونے پر جیلوں سے آزاد کر دیے۔
نصرت حسین منگن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ عیدالفطر کی خوشی میں قیدیوں کی سزا میں 60 یوم کی کمی کا اعلان کردیا گیا ہے، عیدالفطر کی خوشی میں سندھ بھر کے جیلوں میں قید قیدیوں کی سزائوں میں 60 یوم کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ قیدیوں کو سزا میں 60 یوم کی کمی جیل قوانین کے تحت کی جاتی ہے، جیل قوانین رول نمبر 216 کے تحت اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے تمام جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں کمی کر سکتا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ سزا میں کمی سے 339 قیدیوں کو فائدہ اور 7 قیدی جیلوں سے آزاد ہوئے، کچھ قیدی ایسے بھی ہیں جن کی سزائوں میں کمی نہیں کی جاتی۔
نصرت حسین منگننے مزید کہا کہ جیلوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنائی گئی ہے، کچھ جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں جبکہ کچھ میں لگانے کا کام جاری ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ