قیو ایس بانڈو مارشل آرٹ کے تحت بیلٹ پروموشن کی تقریب

0
566

قیو ایس بانڈو مارشل آرٹ کے تحت بیلٹ پروموشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں *پہلے سرٹیفائیڈ بلیک بیلٹ ہونے کا اعزاز حضرت محمد جن کا تعلق اٹک سے ہے کو حاصل ہوا*۔گریٹ ماسٹر چوہدری محمد قمر صدیق گجرصاحب نے حضرت محمد کو قیو ایس بانڈو مارشل آرٹ کی تعلیم وتربیت کیلئے ضلع مردان میں برانچ کھولنے پر مبارکباد پیش کی اور باقاعدہ آ فیشل لیٹر بھی ارسال فرمایا۔
اس موقع پر *قیو ایس بانڈو انٹرنیشنل کے چیف انسٹرکٹر چوہدری عامر صدیق گجر ایڈووکیٹ* نے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور پروموشن حاصل کرنے والے کراٹیکاز کو مبارکباد پیش کی۔*قیو ایس بانڈو پاکستان کے چیف انسٹرکٹر علی کاظمی ایڈووکیٹ* نے کراٹیکاز کی صلاحیتوں کو سراہا اور قیو ایس بانڈو نیٹ ورک کے وسعت پر خوشی کا اظہار کیا۔
*قیو ایس بانڈو گرلز چیف انسٹرکٹر ہدا چوہدری* نے مارشل آرٹ میں خواتین کی عمدہ کارکردگی اور مثالی کردار کو سراہا، انہوں نے مزید کہا کہ گرلز مارشل آرٹ سیکھ کر معاشرے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔جاری کردہ شعبہ نشرواشاعت
*قیو ایس بانڈو مارشل آرٹ اکیڈمی انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹر کراچی*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here