بولٹن (بیوروچیف) انگلینڈ میں بھی دنیا بھر کے مسلمانوں نے عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی اور انگلینڈ میں لاک ڈون کی وجہ سے مساجد میں نماز عید ادا نہ ہو سکی وہاں لوگوں نے گھروں پر نفل نماز ادا کی.
بولٹن کی سیاسی سماجی شخصیت چوہدری بابر حسین صدر پاکستان تحریک انصاف بولٹن نے شمع نیوز کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے تمام اہل اسلام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وباہ کی وجہ سے مسجدوں میں نماز عید ادا نہ ہو سکی ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وباہ پر صرف احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس کو ختم کر سکتے ہیں اور جو انگلینڈ کی گورنمنٹ نے قوانین بنائے ہے ہمیں ان پر چلنا چاہیے اور گھروں میں رہنا چاہیے ساتھ میں انہوں نے ڈاکٹروں اور میڈیکل میں تمام کام کرنے والوں کو سنہرے لفظوں میں سراہا اور کہا کہ وہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہمارے لیے کام کے رہے ہیں.