لاہور ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ

0
360

روپوٹ : حاجی محسن ہاشمی
لاہور: ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ متعدد زخمی ـ
لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
تفصیلا کے مطابق لاہور کے علاقہ چوبرجی ملتان روڈ پر ریکشے میں پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کو ریمورٹ کنٹرول دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں رکشہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا جبکہ دھماکے سے نزدیکی گاڑیو کو شدید نقصان پہنچا ـ
ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہوئے ـ
دھماکہ کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے پولیس نے دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے استعمال کے شواہد اکٹھے کئے ہیں ـ
پولیس ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جائے وقوعہ سے ڈیوائس ملی ہے اور رکشے پر چھرے کے نشان ہیں ایس پی سول لائنز دوست محمد، ڈی ایس پی،ایس ایچ او اور متعلقہ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
پنجاب سائنس فرانزک لیب، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت تمام متعلقہ ادارے تحقیقات شروع کردی ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ دھماکہ کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حملے کی ذمہ داری ملک میں سرگرم شدت پسند تنظیم حزب الاحرار نے قبول کرلی ہے، حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی نے میڈیا کو جاری کی گئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں افسروں سمیت خفیہ اداروں کے درجنوں اہلکار و ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں ـ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here