لاہور میں خراب موسم کے باعث چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی نہ پہنچ سکے ۔
بلاول بھٹو کو آج شام 4 بجے کراچی پہنچنا تھا اور اپنی زیر صدارت نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کرنا تھی ۔ پی پی چیئرمین کی آمد تاخیر کے باعث ریلی منسوخ کردی گئی اور ائر پورٹ پر استقبال کےلئے آئے کارکن مایوس لوٹ گئے۔
لاہور میں خراب موسم،بلاول بھٹو کراچی نہ پہنچ سکے
لاہور میں بارش اور خراب موسم کے باعث بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ کراچی کےلئے اڑان نہ بھرسکا ، سعید غنی نے ریلی کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔
خراب موسم کے باعث بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کا پروگرام بھی ری شیڈول کر دیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری رات کو ممکنہ طور پر لیاری اور بوٹ بیسن چورنگی پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ