اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لودھراں کا ضمنی انتخاب احتساب کے نام پر انتقام کا عوامی جواب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اب ووٹ کے تقدس کو پہچاننے لگے ہیں جس کی واضح مثال لودھراں کا ضمنی انتخاب ہے۔
مریم نواز نے بھی ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کیا۔ مریم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن 2018 کے لیے سٹیج سج گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے شکست تسلیم کرتے اپنے افسردہ کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکست اپنی غلطی کا تجزیہ کر کے اُسے درست کرنے اور زیادہ مضبوط بننے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کامیاب افراد، ادارے اور ملک اپنی ناکامیوں سے سبق سکھتے ہیں۔