3 کے عام انتخابات میں اس سیٹ پر صدیق بلوچ نے بطور آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی تھی تاہم جعلی ڈگری ہونے کے باعث 2015 میں جہانگیر ترین کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے انھیں نااہل کر دیا تھا۔
2015 کے ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین کامیاب رہے تھے مگر وہ گذشتہ برس دسمبر میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیے گئے تھے۔ خیال رہے کہ لودھراں کے اس حلقے میں یہ چار برسوں میں ہونے والا تیسرا انتخاب تھا۔