اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے فلیٹس میں ایک لڑکی مبینہ طور پر تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہو گئ، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیاہے۔
پو لیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں حسین، ولید، فیصل، اور حنا شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ 12 اگست کی رات خداداد ہائٹس کے فلیٹ میں ڈانس پارٹی تھی جس میں شریک افراد نے مبینہ طور پر آئس اور شراب کا نشہ کیا ہوا تھا، پارٹی کے دوران لڑکی علی الصبح تیسری منزل سے گری جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ لڑکی کے ور ثاءنے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا جبکہ مبینہ قتل کی واردات پر پولیس نے لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروایا، لڑکی کے ورثاء نے حنا پر قتل کا شبہ ظاہر کیا جس پر تھانہ گولڑہ پولیس نے حنا کے خلاف مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حنا نامی ڈانسر کو فلیٹ میں پارٹی کےلیے مدعو کیا گیا تھا اور مقتولہ لڑکی کچھ عرصہ سے ملزمہ کے ساتھ ای الیون میں رہائش پذیر تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ