پاکستان میں اب تک 22 منتخب وزرائے اعظم میں سے6 وزیراعظم ایسے گزرے ہیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اگست کے مہینے میں اٹھایا ۔ان وزرائے اعظم کے نام اور تفصیلات کچھ اس طرح ہے :
22میں سے 6 منتخب وزرائے اعظم نے ماہ اگست میں حلف اٹھایا
1۔لیاقت علی خان
پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان 14 اگست 1947 کو منتخب ہوئے جو 4 سال 2 ماہ اور 2 روز تک اس عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔
2۔ چوہدری محمد علی
چوتھے وزیر اعظم چوہدری محمد علی نے بھی اگست کے مہینے یعنی 12 اگست 1955 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ وہ ایک سال ایک ماہ تک وزیر اعظم کے منصب پر فائزرہے ۔
22میں سے 6 منتخب وزرائے اعظم نے ماہ اگست میں حلف اٹھایا
3۔ ذوالفقار علی بھٹو
ملک کے نویں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے14 اگست 1973 کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا وہ 5 جولائی 1977 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ بھٹو تین سال 10 ماہ اور 21 دن تک وزیراعظم پاکستان رہے ۔
22میں سے 6 منتخب وزرائے اعظم نے ماہ اگست میں حلف اٹھایا
4۔ شوکت عزیز
پاکستان کے17ویںوزیراعظم شوکت عزیز نے 28 اگست 2004 کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا۔وہ تین سال دو ماہ اور 18 دن تک اپنے عہدے پر فائز رہے ۔
22میں سے 6 منتخب وزرائے اعظم نے ماہ اگست میں حلف اٹھایا
5۔ شاہد خاقان عباسی
21ویں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یکم اگست 2017 کو وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا اور 10 ماہ تک اس عہدے پر فائز رہے۔
22میں سے 6 منتخب وزرائے اعظم نے ماہ اگست میں حلف اٹھایا
6۔عمران خان
ملک کے 22ویں وزیر اعظم عمران خان ہیں جنہوں نے 18اگست 2018 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔بشکریہ روزنامہ جنگ