مجرم اشتہاری آلہ قتل سمیت گرفتار

0
501

گجرات (سید کلیم شاہ ) 2سال قبل تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ میں 28سالہ نوجوان شکیل احمدکو معمولی رنجش پر قتل کر نے والا مجرم اشتہاری ا عزازمصدق کوآلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2سال قبل سرائے عالمگیر کے علاقہ میں 28سالہ نوجوان شکیل احمد کو معمولی تنازعہ پر فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں ملزم اعزاز مصدق ولد مصدق حسین سکنہ محلہ نعیم آباد سرائے عالمگیر کیخلاف درج ہوا۔ ملزم قتل کی واردات کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہو گیااور بعد میں اشتہاری ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے ایس ایچ او صدر سرائے عالمگیرSIغلام عباس کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور قتل کے اصل محرکات کو سامنے لانے کا خصوصی ٹاسک دیا، جس پر ایس ایچ او صدر سرائے عالمگیر SIغلام عباس نے سب انسپکٹر محمد اکرم اور دیگر ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here