مجھے جان کا خطرہ ہے ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

0
902


سرائے عالمگیر(ارشد حسین)حنیف شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں تقریبا دن 12بجے سکول سے بچوں کو لے کر گھر چھوڑنے آیا تو گھر کے سامنے امجد شاہ ولدمحمد اسلم،مسلح آہنی کلپ سکنہ پرانی جہلم سرائے عالمگیر،ظفر سالک ولد فضل الرحمن مسلح ڈنڈا،خلیل السلام ولد فضل الرحمن مسلح ڈنڈا،ساجد حسین ولد فضل الرحمن مسلح ڈنڈا اقوام سیدساکنائے پنڈ عزیز باہم صلاح مشورہ کھڑے تھے مجھے دیکھ کر ظفر سالک نے للکارا مارا کے آج حنیف شاہ کوزندہ نہیں چھوڑیں گے اور مجھ پر حملہ کردیا اور ظفر سالک نے ڈنڈے کا وار کیا جو میرے بائیں ہاتھ کی انگلی پر لگااور خلیل السلام نے وار کیا جو بائیں بازوپر لگاجبکہ مسمی امجد حسین شاہ جو خود کو ٹی وی کا

نمائندہ بتاتاہے اور ہمیشہ لوگوں کو پریشان کرتا رہتاہے نے آہنی کلپ کا وار کیا جو میرے سینے پر دوسرا چہرے پر لگا جس سے میں نیچے گرگیا اس دوران میرے کپڑے پھاڑ دیے گیے اور جیب سے نقد 60000روپے اور شناختی کارڈ،قیمتی دستاویزات،سمیت میرا موبائیل نکال لیا گیا تھا میرے واویلا کرنے پر وہاں کافی لوگ جمع ہوگیے جنیں دیکھ کر ملزمان دھمکیاں دیتے موقع سے فرار ہوگیے زخمی حنیف شاہ نے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بد قماشوں کے ساتھ قریبی رابطے ہیں جس سے مجھے جان کا خطرہ ہے ارباب اختیار ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here