آسٹریا ویانا.رپورٹ: عریج احمد
محفل میلاد النبی ﷺ(بچیوں و خواتین)محترمہ شاہدہ عزیز کی سرپرستی میں ویانا میں انعقاد پذیر ہوئی
نبی اکرم ؐ کی حیات مبارکہ اورآپ ؐ کے فرمان سے رہنمائی میں ہی انسانیت کی فلاح مضمرہے اگر ہم اپنی زندگیوں کو اسلام کے سانچے میں ڈھال لیں تو دنیا کے ساتھ آخرت میں بھی سرخرو ہو سکتے ہیں ۔موحترمہ شاہدہ عزیز کی سرپرستی میں میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ضیافت میلاد اور نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔میلاد النبی ﷺ اور ضیافت میلاد کی اس منفرد تقریب کے میزبان چھوٹی بچیاں اور خواتین تھیں۔ویانا کے خوب صورت ہال میں خواتین کی میلاد النبی کی خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا، ثناءخوانان نے اپنے مخصوص انداز میں آقائے دو جہاں کی شان میں ثناءخوانی کرکے محفل میں سماں باندھ دیا اور محفل نعرہ تکبیر ، نعرہ رسالت سے گونج اٹھی.محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے نیدہ نے لیا جبکہ سورہٴ و حدیث شریف رامین فراز،بونیں بلال،مومینہ خان ،مناہل خان ،لینا پراچہ،عروج ،حاذق وقاص ،یاسنا وقاص ،اشعل خان .نابیحہ خان،حاذق ضمیر قصیدہ برُدا شریف صوبیہ،عریبہ،لاریب،عیشہ،ایمان سیفی ،اشمان سیفی، عائشہ،ملیکہ،نبیہہ خان،علیزہ ندیم ،نمرہ،مناب،مریم،رامین،لائبہ عزیز،محمّد مرزا نعت شریف عائشہ سیالوی،مسز غنی،شمی بیگ،لبنیٰ سیالوی،رضیہ اسحاق،ریحانہ،طاہرہ جعفری،شاہین راٹھور،عفت اسلم،عظمیٰ غنی،فرح،فرزانہ،عریج احمد،عنیقہ اختر،آمنہ اسحاق اور دیگر ثناءخوانان نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔محفل کی نقابت ایمان سیفی،عریبہ ندیم نے کی.محفل میں موجود بچیوں نے خوبصورت جھلمل کرتے رنگوں سے لکھے کلمہ طیبہ اور احادیث نبوی کے کارڈز، بینڈز اور روشن برقی لائٹس اٹھا رکھی تھیں۔ بچیوں نے رنگ برنگے خوبصورت لباس، فینسی نگینوں سے آراستہ نعلین پاک کے بیجز لگا رکھے تھے۔ محفل پاک میں موجود بچیوں اور خواتین نے کلمہ طیبہ، آمد مصطفی مرحبا مرحبا، نعلین پاک کی شبیہ والے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ بچیاں پھولوں کے گجرے پہن کر اور درود و سلام پڑھ کر محبت رسول ﷺ کا اظہار کر رہی تھیں۔اس موقع پر بیان کرتے ہوۓ موحترمہ شاہدہ عزیز صاحبہ نے کہا ولادت باسعادت کی خوشی منانے کا بہترین انداز میلاد پاک کی محافل کا انعقاد ہے، اللہ نے میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منانے اور ہمیں گھر میں محافل کے انعقاد کی توفیق بخشی. بچیوں کی محفل میلاد کے انعقاد کا ایک مقصد انہیں کم عمری میں ہی سیرت طیبہ کے گوشوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔آپؐ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرکے ہم دنیا میں اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا آپ نے اپنے قول و فعل سے یہ ثابت کیا کہ سچائی کا اصل راستہ دین اسلام ہے ،لہذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ سنت رسول اپنائے اور والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی اولاد کو دین اسلام سمجھانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔محفل کے اختتام پر حضور علیہ السلام کی بارگاہ میں صلوۃ و السلام کا حدیہ سب نے مل کر پیش کیا اللہ تعالٰی کے حضور گناہوں سے توبہ و مغفرت اور پاکستان کی
خوشحالی و سلامتی اور مسلمانوں میں اتحاد و بھائی چارے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی..محفل کے آخیرمیں طعام ما حضر پیش کیا گیا.شاہدہ موحترمہ عزیز صاحبہ نےتمام مہمانوں کا میلاد النبی ﷺ اور ضیافت میلاد کی اس منفرد تقریب میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا.