محکمہ موسمیات کی روزہ داروں کیلئے خوشخبری

0
818

اسلام آباد(سید کلیم شاہ )گرمی کے ستائے روزہ داروں کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری دی ہے اور پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہروں جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ، لاہور اور گوجرانوالہ میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن میں بھی بارش ہو سکتی ۔کشمیر، گلگت بلتستان اور اطراف کے پہاڑی علاقوں میں بھی آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بلوچستان کے بھی بیشتر حصوں میں موسم گرم رہے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here