مرزا فیصل محمود کی انٹراپارٹی الیکشن پر قائدین کو مبارکباد

0
410

لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے انٹراپارٹی الیکشن میں مرکزی چیئرمین سید مصطفی کمال مرکزی صدر انیس قايم خانی سیکرٹری جنرل حسان صابر وایس چیرمینز شبیر قایم خانی , سید حفیظ الدین, ارشد وہرہ اور عطاء اللہ کرد کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام قائدین خداداد صلاحیتوں کے مالک ھیں ان کی صلاحیتوں سے ناصرف پارٹی بلکہ وطن پاکستان بھی مستفید ہو گا اور ایک نیے دور کا آغاز ہوگا جس کے ثمرات ہر جگہ نظر آئیں گے ۔پاک سرزمین پارٹی صرف پاکستان کے بقا ء کے لئے ھی نہیں بنائی گیی تھی بلکہ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم اور ترقی کی راھوں پر گامزن کرنے کامصمم ارادہ رکھتی ھے اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ایک ایک شہری خوشحال ہوگا اور خوشحال عوام ہی خوشحال پاکستان کا تصور ھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here