ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد کے رہنما عامر خان کا کہنا ہےکہ فاروق ستار پارٹی میں آنا چاہیں تو آجائیں لیکن پارٹی ان کے بغیر بھی اچھی چل رہی ہے۔
حیدرآباد میں افطار ڈنر سےخطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی میں آنا چاہیں تو آجائیں لیکن انہیں ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہوگا ،جبکہ پارٹی فاروق ستار کے بغیر بھی اچھی چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹکٹ جاری کرنے اور پارٹی رجسٹریشن کا اختیار کنوینر کے پاس نہیں رابطہ کمیٹی کے پاس ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ تنظیم کا مرکز بہادر آباد میں ہے، کسی کا گھر مرکز نہیں ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ