مریم نواز اپنا مستقبل سنوارنے کے چکر میں لگ گئیں

0
456

معروف صحافی ذوالفقار راحت کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کی سیاست کا جائزہ لیا جائے تو ان کی ساری سیاست مزاحمت پر مبنی ہے۔ انہیں سیاست میں سب کچھ لڑائی کے اندر ہی ملا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف نے طے کر لیا کہ ساری زندگی ایسی ہی سیاست کرنی ہے۔جبکہ مریم نواز بھی اسی بیانئے کو لے کر چل رہی ہیں۔ مریم نواز کا مقصد یہ ہے کہ نون لیگ کے کارکن جو کہ مایوس ہو کر گھر میں بیٹھے ہیں۔اور جو لوگ سمجھتے ہیں کہ مریم نواز کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں،تو اس طرح کے دھماکے کرکے مریم نواز یہ ثابت کرنے چاہتی ہیں کہ ہم کسی بھی ادارے کے ساتھ لڑ سکتے ہیں اور نون لیگ کا بھی مستقبل ہے اور مریم نواز کا بھی۔یہ ویڈیو سامنے لا کر نون لیگ نے ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ نوازشریف بہت معصوم آدمی ہیں۔ ذوالفقار راحت کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بہت پرانی ہے اور اسی سامنے لانے کی کافی عرصے سے تیاری کی جارہی تھی۔خیال رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما زمریم نواز کی جانب سے ایک ویڈیو لیک کی گئی ۔ مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں وہ جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے کر آئیں، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی ناصر بٹ نے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہ نوازشریفبے قصور ہے۔ مریم نواز نے کل پریس کانفرنس میں کہا کہ میں آپ کو ایک ریکارڈنگ دکھانے لگی ہوں۔ جو میاں نوازشریف سے محبت کرنے والے نے بنائی ہے۔ نیب جج ارشد ملک جنہوں نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنائی۔اس کے نتیجے میں نوازشریف کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔ویڈیو ریکارڈنگ کے مطابق ، یہ ناصر صاحب کی گاڑی ہے، اور جج صاحب کا اپنا گھر ہے، ارشد ملک کا گھر ہے، جہاں بٹ صاحب جو بلایا تھا،ان کی پرانی جان پہچان تھی۔ اب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیب عدالت کے جج تشریف لاتے ہیں۔جج صاحب فرماتے ہیں کہ ہر چیز کو تھوڑا تھوڑا جس طرح ساز بجانے والے ہوتے ہیں کبھی یہاں سے ٹائٹ کیا کبھی وہاں سے ، آخر میں وہی آواز نکلتی ہے، جووائلن بجانے والی نکلتی ہے۔ جہاں وہ لے جانا چاہتے ہیں۔ اب وہ اپنی زبان سے فرماتے ہیں کہ میرے فیصلوں میں کیا جھوٹ تھا اور کیا جھول تھا ، اور کس طرح نوازشریف کو سزا دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here