اڈیالہ جیل جانےکے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سوشل میڈیاٹوئٹر پر پہلا پیغام سامنے آگیاہے۔
یہ پیغام مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا جس میں انہوں نے فیض احمد فیض کا قطع لکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس اکاؤنٹ سے مریم نواز کی جانب سے آخری ٹوئٹ 13 جولائی کی گئی تھی اور اسی روز مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کو لندن سے لاہور واپس آنے پر حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا