غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا جانے والے نجی ایئرلائن ’لون ایئر‘ کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا جس میں جہاز کے عملے کے ارکان سمیت 189 افراد سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق جکارتہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ہی ’بوئنگ 737 میکس 8‘ سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جب کہ ریسکیو ذرائع نے ہلاکتوں سے متعلق کسی قسم کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے حتمی رپورٹس کا انتظار کرنا ہوگا۔ ایئرنیوی گیشن اتھارٹی کے مطابق رابطہ منقطع ہونے سے چند سیکنڈ پہلے ہی پائلٹ نے ایئرپورٹ پر واپس آنے کی درخواست کی تھی جس پر ٹریفک کنٹرول نے انہیں واپس آنے کی اجازت دے دی تھی تاہم چند ہی سیکنڈ بعد پائلٹ سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔