گجرات مفتی اعظم پاکستان شیخ الحدیث والتفسیر پیر مفتی محمد اشرف القادری کی وفات پر نیک آباد شریف میں تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری،گزشتہ روزممتازسیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے نیک آباد مراڑیاں شریف جاکرپیرمعروف سبحانی، پیرعثمان افضل قادری، پیرعبداللہ جیلانی،مولاناجمیل اعظمی سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی، فاتحہ خوانی کرنیوالوں میں نمایاں سابق وفاقی وزیرچوہدری قمرزمان کائرہ،پیرسید منورشاہ بخاری، مولانانورحسین قادری ،پیرطریقت میاں صغیراحمد نقشبندی کوٹلہ شریف شیخوپورہ، پیرمسعود قادری، پیرمیاں جلیل الرحمن شرقپورشریف ،پیرسید دلدارعلی شاہ دیوان حضوری، حاجی عرفان مصطفی جنجوعہ، پیرسید شفقات شا ہ ودیگرشامل تھے۔مرحوم کی روح کوایصال ثواب کے لئے ختم قل آج 22ستمبربروزبدھ صبح نو بجے تا بارہ بجے نیک نگرشریف میں پڑھاجائے گا دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔