مفتی منیب کی فواد چوہدری پر تنقید

0
416

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے پاکستان کے ’قمری کیلنڈر‘کے بیان پر انہیں ہدف تنقید بنایا۔
مفتی منیب الرحمٰن نے وفاقی وزیر کو نظام سے لاعلم قرار دیا اور کہا کہ فواد چوہدری کو دینی معاملات پر باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی پاکستان کی تاریخ کو مسخ کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو انہیں روکنا چاہیے۔
رمضان المبارک کاچاند دیکھنےکیلیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے،محکمہ موسمیات کےدفترمیں اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمٰن کررہےہیں۔ملک بھر میں ایک ساتھ روز ے اورعید کیلئے حکومت سرگرم
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب نے کہا کہ فوادچوہدری کو معلوم ہونا چاہیےکہ اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوتا ہے،انہیں دینی معاملات میں باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔
چیرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کھلےآسمان میں چاند نظرنہ آتا ہو، فوادچوہدری چاہیں تو انہیں سو سال کا کیلنڈر بھی بنادیں گے وہ جلسہ بھی کرلیں۔
رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں رمضان المبارک کی چاند کی شرعی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here