ملک بھر میں سرکاری چھٹیاں
اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے سال 2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے سال 2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر، 23 مارچ یوم پاکستان، یکم مئی یوم مزدور، 3، 4، 5 مئی عید الفطر، 10، 11، 12 جولائی عید الاضحی7، 8 اگست عاشورہ محرم، 14 اگست یوم آزادی، 9 اکتوبر عید میلاد النبیؐ، 25 دسمبر یوم قائد اعظم کے موقع پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
دریں اثنا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔