سرائے عالمگیر(سید کلیم شاہ )حضرت غازی ممتاز حسین قادری شہید رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کی تعمیر کاکام رمضان المبارک کے سخت ترین گرم دنوں میں بھی جاری ہے ان دنوں مزدور حضرات مسجد اور اس سے ملحقہ فرش پر لگے ماربل کی رگڑائی کر رہے ہیں انہی کمروں میں سے ایک بڑے ہال نما کمرے کو ممتاز قادری ؒشہید کی زیر استعمال اشیاء کا مرکز بنایا جائے گا ، حضرت غازی ممتازحسین قادری ؒ کے والد ملک محمد بشیر اعوان کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ غازی شہید کی اسیری کے دوران ان کے استعمال میں رہنے والی اشیاء کو ایک جگہ رکھا جائے ، شہید کے مشن اور جذبے سے وابستگی رکھنے والے عاشقان مصطفیٰ ؐ جب بھی مزار پر یشریف لائیں تو مزار کے احاطے سے ہی ان اشیاء کا دیدار کرسکیں ۔