مولانا فضل الرحمن اگست سے اکتوبر تک کیا کریں گے ؟

0
400

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن اگست سے اکتوبر تک کیا کریں گے ؟ یہ بہت اہم ہوگا ، تحریک انصاف نے موجودہ اورپچھلے الیکشن میں اگر کسی کو نقصان پہنچایا ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان اور جے یوآئی کو پہنچایا ہے ۔ گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ 1977میں مذہبی کارڈ استعمال ہوا تھا جس کے نتیجے میں ملک میں مارشل لا لگایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ فوادچودھری غلط کہہ رہے ہیں اور ندیم افضل چن نے بالکل ٹھیک بات کی ہے ،اگر فواد چودھری نے یہی بات 2017میں کی ہوتی تو میں ان سے اتفاق کرتا ۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کا فضل الرحمان کو تحریک لبیک کے ساتھ جوڑ نا درست نہیں ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمن اگست سے اکتوبر تک کیا کریں گے ؟ یہ بہت اہم ہوگا ، تحریک انصاف نے موجودہ اورپچھلے الیکشن میں اگر کسی کو نقصان پہنچایا ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان اور جے یوآئی کو پہنچایا ہے ، مولانا فضل الرحمان سیاسی طور پر تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ان کے حوالے سے فواد چودھری کی بات غلط اور ندیم افضل چن کی بات درست ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here