کوئٹہ
سید سردار خیر شاہ صدر مسلم لیگ فاطمہ جناح پارٹی نے مولانا عادل کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح مولانا کا قتل عام حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لیے حکومت کو فوری اقدام کرنے چائیں کہ آئندہ اسطرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں یاد رہے کہ کچھ دن پہلے وفاق المدارس کے سربراہ مولانا سلیم اللہ خان کے صاحبزادے مولانا ڈاکٹر عادل خان مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی و رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور ان کے ساتھی شاہ فیصل کالونی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے پولیس کے مطابق مولانا ویگو گاڑی میں شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں موجود تھے کہ ان کی گاڑی پر مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی دی تھی جس سے علامہ عادل انتقال کر گئے تھے سید سردار خیر شاہ نے مزید کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے آمین