موٹروے پر لاہور کی اسکول بس الٹ گئی

0
448

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں موٹروے پر کالا شاہ کاکو کے قریب ایک نجی اسکول کی بس الٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول بس کے الٹنے سے پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 20سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے شالامار کے مذکورہ نجی اسکول کی بس بچوں کو معلوماتی اور تفریحی دورے کے لیے لے کر کھیوڑہ جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here