سکرنڈ(رپورٹ گل محمد لغاری )
موٹروے پولیس کی بہترین کارکردگی پر کمیونٹی ڈویلپمینٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سکرنڈ میں تقریب منعقد.
اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ,ڈی آئی جی موٹروے پویس محمد سلیم اور ایس اسی پی سجاد حسین بھٹی کواعزازی شیلڈ پیش کی گئیں,
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے کہا کہ کمینوٹی ڈویلپمینٹ کے چئیرمین عبدالحمید آرائیں سمیت فاؤنڈینش کے مشکور ہیں جنھوں نے موٹروے پولیس کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی کو سہراتے ہوئے تقریب منعقد کی موٹروے پولیس دن رات اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصورف عمل ہے اور دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید بہتری کارہے ہین دنیا میں سب سے زیادہ اموات روڈ حادثات کے باعث ہوتی ہیں اس لیے ہمیں قمیتی جانوں کے بچانے میں اپنے کرادر کی اہمیت باخوبی معلوم ہے,انھوں نے مزید کہا کہ موٹروے پویس جہاں موجود ہو وہاں عوام کو تحفظ کا احساا ہوتا ہے اور اسکی وجہ ادارے ایمانداری,بہترین رویہ اور محنت ہے اسی وجہ سے موٹوے پولیس کا ادارہ اپنا ایک الگ اور منفرد پہچان رکھتا ہے,تقریب سے ایس ایس پی سجاد حسین بھٹی نے بھی خطاب کیا اور موٹروے پولیس سیکٹر IIسکرنڈ کی سال 2018 کی مکمل کارکردگی بھی پرزینٹشن سیشن کے تحت دی گئی.
تقریب میں ایس پی موٹروے پولیس سہون شریف اشتیاق احمد آرائین
ڈی ایس پی نوشاد شیخ,انسپکٹر عظیم خان زرداری,عبدالطیف سولنگی.وائس چئیرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ نور احمد لاکھو نوابشاہ چیمبر آف کامرس کے عبدالقیوم قریشی,امداد فاونڈیشن کی ایم ڈی میڈم تبسم راشد کھوسو,ہندو پنچائت کے صدر ڈاکٹر پریم چند سمیت شہر کی دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی…