نوابشاہ (گل محمد لغاری شمع نیوز) موٹر وے پولیس سکرنڈ کی بڑی کارروائی کر کہ
چار دن پہلے چوری ہونے والی بلیک ہنڈہ سٹی کار برآمدکرلی
تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس موبائل سکرنڈ جب اپنی معمول کی پیٹرولنگ پر معمور تھی تو ان کو سکرنڈ کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک ہنڈا سٹی کار بلیک کلر لاوارث حالت میں بغیر نمبر پلیٹ کے ملی۔ کار کو سرچ کرنے پر گاڑی کے اندر سے نمبر پلیٹ ملی جس کے ذریعے سے متعلقہ کار رجسٹرڈ نمبر AKR-568 معلوم ہوا۔ موٹر وے پولیس کے پیٹرولنگ افسر محمد حنیف بڑدی ایسی اطلاع موٹر وے پولیس کنٹرول روم سکرنڈ کو دی ، جس پر فوراً ڈی ایس پی نوشاد شیخ اور ایڈمن افسر غلام مصطفیٰ بلوچ جائے وقوعہ پر پہنچے اور مزید CPLC کراچی سے کار کے متعلق معلومات لی ، جس معلوم ہوا کہ 19-08-2019 کو قاسم آباد ، حیدرآباد سے چوری ہوئی ہے ایسی اطلاع کار کے مالک ذوالفقار علی ولد امیر حمزہ نے پولیس تھانہ بھٹائی نگر حیدرآباد پر درج کرا کر رکھی تھی ۔
کار کے مالک ذوالفقار کو ایسی اطلاع بذریعہ موبائل فون دی گئی جو موقعے پر پہنچ کر لوکل پولیس تھانہ سکرنڈ کی موجودگی میں تمام ضروری کارروائی کے بعد متعلقہ کار ان کے حوالے کی گئی۔
موٹر وے پولیس کی ایسی کارروائی پر کار مالک بہت خوش ہوئے ۔عظیم خان زرداری
پریس، ترجمان ایس ایس پی موٹر وے پولیس
سیکٹر–ii سکرنڈ