موٹر وے پولیس کا جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا اپریشن

0
1069

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موٹر وے پولیس گجرات کا جی ٹی روڈ پرناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس گجرات نے چناب ٹول پلازہ سے لیکر کھاریاں کینٹ تک تمام ناجائز تجاوزات جس میں جی ٹی روڈ سائیڈ پر لگائے گئے ہولڈنگ بورڈ جو کہ جی ٹی روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کے لیے خطرہ تھے جن کی وجہ سے لوگوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ان سب بورڈ کو اکھاڑ دیا گیا ہے اور لالہ موسیٰ سروس روڈ پر لگائی گئی ریڑھیاں اور کھوکھوں کو بھی اکھاڑ دیا گیا ہے جس سے سروس روڈ پر چلنے والی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے اس آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی موٹر وے سجاد احمد ،ایڈمن آفیسر شمریز اقبال ،آپریشن آفیسر عشرت رشید اور لوکل ایڈمنسٹریٹر اور این ایچ اے کے افسران موجود تھے اس موقع پر آپریشن آفیسر انسپکٹر عشرت رشید نے ناجائز تجاوزات لگانے والے افراد کو کہاکہ اگر کسی بھی افراد نے دوبارہ ان جگہوں پر ناجائز تجاوزات کی تو ان کے خلاف تجاوزات بھی ختم کروائے جائے گئے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائے گئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here