میٹرو منصوبوں کی چھان بین کا فیصلہ

0
600

عمران خان کی حکومت نے مسلم لیگ نون حکومت کے دور کے تمام میٹرو منصوبوں کی چھان بین کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے فیصلے کے بعد راولپنڈی، لاہور اور ملتان میٹرو بس منصوبوں کی ابتدائی لاگت اور مجموعی اخراجات کا آڈٹ ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سے بھی رپورٹس حاصل کی جائیں گی، لاہور میں میٹرو ٹرین اور کراچی میں گرین بس منصوبے کی بھی تحقیقات ہوں گی۔وزارت خزانہ آج وفاقی کابینہ سے اس حوالے سے منظوری حاصل کرے گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here