میں کبھی کسی ٹاسک فورس کا چیئرمین رہاہی نہیں

0
678

وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چینی اور آٹا بحران کے بارے میں رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے اہم ساتھی جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین کے خلاف مزید کارروائی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہوگی۔
دوسری طرف جہانگیر نے زرعی نے ایگری کلچر ٹاسک فورس سے ہٹائے جانے کی تردید کی اور کہا کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی کسی ٹاسک فورس کا چیئرمین نہیں رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے استفسار کیا کہ کیا کوئی مجھے چیئرمین زرعی ٹاسک فورس تقرری کا نوٹیفکیشن دکھا سکتا ہے؟بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here