ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے پر پی ٹی آئی کوشدید تنقیدکا سامنا

0
779

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے فیصلے پرکھڑی نہیں رہ سکی ،پی ٹی آئی کی سنجیدگی کا جائزہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے، یہ لوگ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نیا پاکستان بنائے گی۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا پنجاب سے ناصرکھوسہ کا نام واپس لینا ایک اوریوٹرن ہے، تحریک انصاف کی حرکات وسکنات جھوٹ اور یوٹرن پرمبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت چلانا اور عوام کے مسائل حل کرنا گڈے گڑیا کا کھیل نہیں، آپ ہرکام میں جلدبازی کرتے ہیں جس کا نقصان خود پی ٹی آئی کوہوا، آپ نے یوٹرن، جلد بازی اورانتشارکی سیاست سےملک کا بہت نقصان کیا۔سینئر تجزیہ کارحامد میر کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک دفعہ نام دے کر واپس لینے سے بہت سے سوال پیدا ہوتے ہیں اور یہ عمل انتہائی نامناسب ہے۔سینئر تجزیہ کار اور ڈائریکٹر نیوز، جیو نیوز رانا جواد کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام دے کر واپس لینے سے پی ٹی آئی پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے،جس سے نکلنا پی ٹی آئی کےلیے آسان نہیں ہوگا۔وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اب نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام واپس لینے کی کوئی گنجائش نہیں، نگراں وزیراعلیٰ کا نام مشاورت کے بعد دیا گیا تھا، آئین کے مطابق اب دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی، ناصر کھوسہ دیانتدارشخص ہیں۔یاد رہے کہ 28 مئی کو جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزاہ میں پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ناصر کھوسہ کے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here