ناڑیاں میں سکول رکشہ حادثے کاشکار

0
431

آزاد کشمیر ( حاجی محسن ہاشمی )راولاکوٹ کی تحصیل ہجیرہ کے گائوں ناڑیاں میں ایک سکول رکشہ حادثہ کاشکار ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس سے ڈرائیور سمیت سات افراد زخمی ہو گئے
راولاکوٹ کی تحصیل ہجیرہ کے گائوں ناڑیاں سے ہجیرہ آتے ہوئے ایک رکشہ حادثہ کا شکار ہو کر سینکڑوں فُٹ گہری میں جاگرا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور عثمان سمیت سات افراد زخمی ہو گے .زخمیوں میں 18 سالہ طالبہ کامرش فاروق 17 سالہ طالبہ انیسہ امتیاز . 15 سالہ طالبعلم عنیب امتاز.. 17 سالہ طالبہ نایاب محمود . 28 سالہ محمد حفیظ اور 30 سالہ عمران طارق ملازم محمکہ مال شامل ہیں . زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ہجیرہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی ڈرائیور عثمان کو سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا گیا ہے . حادثہ کی وجہ بریک فیل ہونا بتائی جارہی ہے حادثہ میں رکشہ مکمل تباہ ھو چکا ھے. ..

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here