ناکے پر پولیس والے کتنے پیسوں کے لیے آپس میں لڑ پڑے

0
338

گجرات۔ (رپورٹ شاھزیب علی شیبی )کنگ چنن ناکہ پر دو پولیس اہلکار 100روپے کی خاطر آپس میں لڑ پڑے۔۔لڑائی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔۔ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی ڈی پی او گجرات عمر سلامت کا ایکشن،انچارج چوکی منگووال سمیت ناکہ پر تعینات تمام اہلکار معطل۔۔لڑنے والے دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ناکہ چن کنگن پر تعینات کنسٹیبلان کا آپس میں جھگڑے کا معاملہ،
ڈی پی اوگجرات عمر سلامت کا نوٹس،جھگڑا کرنے والے دونوں ملازمان کو معطل، مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ کی حدود میں واقع ناکہ چن کنگن پر دو پولیس کانسٹیبلان اسلم اور جاوید کی آپس میں جھگڑا کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔جس پر ڈی پی او گجرات نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں کنسٹیبلان کو معطل کر کے انکے خلاف دفعہ155C پولیس آرڈر کے تحت مقدمہ درج کر کے تھانہ کنجاہ میں بند حوالات کر دیااور انچارج چوکی منگو وال اور ناکہ پر تعینات تمام ملازمان کو بھی معطل کر دیا گیا۔ جبکہ واقعہ کی انکوائری کے لئے ڈی ایس پی صدر سعید احمد کو مقرر کر کے مکمل انکوائری کرکے فوری طلب کر لی۔
ڈی پی او گجرات نے تمام افسران و ملازمان پر سختی سے واضع کیا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار خواہ وہ کسی رینک کے بھی ہوں کسی صورت برداشت نہ کیا جائے گا۔محکمہ میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کو محکمہ سے ناصر ف فارغ کیا جائے گا بلکہ انکے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گئے۔رپورٹ شاھزیب علی شیبی)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here