نثار کھوڑو کے کاغذات مسترد

0
831

۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل نے مسترد کردئیے ہیں۔الیکشن ٹربیونل نے پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے سابق سنیئروزیر کے کاغذات نامزدگی غلط معلومات کی فراہمی پر مسترد کئے ہیں ۔نثار کھوڑو نے کاغذات نامزدگی میں 3 کے بجائے 2بیویاں اور 4بچے ظاہر کئے تھے ،ایک بیوی ،ایک بیٹی اور 166 ایکڑ زمین چھپانے پر انہیں الیکشن لڑنے کےلئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔پی پی سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائوں گا ،کاغذات نامزدگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here