نریندر مودی کا اقلیتوں کے حوالے سے بڑا اعلان

0
827

نئی دلی (نیوزڈیسک) بھارت کے منتخب وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت میں آزادی کے بعد سے ہمیشہ اقلیتوں کو خوف کے ماحول میں رکھا گیا اور کبھی ان کی صحت اور تعلیم کی فکر نہیں کی گئی لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔لوک سبھا الیکشن 2019 میں فتح کے بعد نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس (این ڈی اے) کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ہوا جس میں تمام اتحادی جماعتوں نے متفقہ طور پر نریندر مودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے اقلیتوں کے حوالے سے بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو ملک آزاد ہونے کے بعد سے ہمیشہ خوف کے ماحول میں رکھا گیا، جسے اب مستقبل میں کسی بھی حال میں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اقلیتوں کے ساتھ ہمیشہ ووٹ بینک کی سیاست کی گئی ، جیسے اس ملک میں سیاسی پارٹیوں نے غریبوں کے حقوق غصب کیے ویسا ہی کچھ اقلیتوں کے ساتھ بھی ہوا۔ یہ بدقسمتی رہی ہے کہ ملک کی اقلیتوں کو بہکا کر انہیں الجھن اورخوف کے ماحول میں رکھا گیا، کبھی بھی ان کی صحت اورتعلیم جیسے موضوعات کی فکرنہیں کی گئی۔نریندرمودی نے راکین پارلیمنٹ سے کہا کہ اب میں آپ سبھی سے یہ امید کرتا ہوں کہ ہمیں اس خوف کو ختم کرنا ہے اوران لوگوں کا پورا اعتماد جیتنا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here