نسیم شاہ کو اعزازی DSP بنا دیا گیا

0
208

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا، جبکہ بلوچستان پولیس نے نسیم شاہ کو خیر سگالی سفیر مقرر بھی کرلیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس نے اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے پشاور میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here