سرائے عالمگیر (ارشدقاضی) رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد ارشد سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ تفرقات اور نفرت کی سیاست نے اس ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی کی جانب بڑھنے کی بجائے پیچھے کی طرف دھکیل دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو دلوں کو جوڑ نے کاکام کررہی ہے ، حلقہ پی پی 34 کے باسی خواہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں کسی بھی قوم یا نسل سے تعلق ہو ، مسلمان ہو یاعیسائی ہو سب کوساتھ لے کرچلنے کا عہد کیا ہوا ہے ، آئندہ الیکشن میں منافقوں کی سیاسی قبر ثابت ہوگا اور آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی اور پاکستانی قوم کو ان کے بنیادی حقوق دلائے گی