کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان محمد جنید نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس کے جے آئی ٹی رپورٹ میں اہم اور حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ میں شواہد اور حقائق کی بنیاد پر لکھا گیا ہے کہ راؤ انوار اور ان کے ساتھیوں کا عمل دہشتگر دانہ تھا، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق سامنے آنے والے حقائق کے مطابق نقیب اللہ محسود بے گناہ تھے، مقتول کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں تھا، نقیب اللہ محسود سمیت چار افراد کو جھوٹے پولیس مقابلہ میں قتل کیا گیا جس کے ذمہ دار راؤا نوار ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق جیو فینسنگ اور دیگر شہادتوں سے راؤ انوار کی موقع پر موجودگی ثابت ہے، مقتولین کو دہشتگرد قرار دے کر جھوٹے پولیس مقابلہ میں ہلاک کرنا ظاہر ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ