نواز شریف کو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ۔کائرہ

0
434

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ملی سزا کی معطلی کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف کو تو ہمیشہ ریلیف ملتا رہا ہے آج بھی مل گیا ،عدالت کا فیصلہ ہے سب کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفصیلی فیصلہ آئےگاتوپتہ چلےگاکن نکات پرریلیف دیاگیا،نوازشریف کومقدمےکاتوسامناکرناپڑےگا۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نیب عدالت نےجب سزادی تھی تب ہی اندازہ تھا کہ ہائیکورٹ ضمانت دیدے گی ، نوازشریف کوتوہمیشہ ریلیف ملتارہاہے، آج بھی مل گیا۔

ان کا کہناتھاکہ کمزورانویسٹی گیشن کےباعث ہمیشہ طاقتوربچ جاتاہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here