نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا،متوفی کا خاندان سراپا احتجاج

0
459

وزیرآباد(محمد کامران )دریائے چناب کنارے نہاتا نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ تین روز گزر گئے۔ نعش کا سراغ نہیں لگ سکا، انتظامیہ کی طرف سے کوئی مدد نہ ہونے پر مسلسل تین روز سے دریا کنارے بیٹھا متوفی کا خاندان سراپا احتجاج۔ انسانیت کے ناتے وزیراعلی پنجاب اور دیگر ارباب اختیار نعش کی تلاش میں ہماری مدد کروائیں سوگوار خاندان کا مطالبہ

قبائلی علاقہ جات کا رہائشی 18 سالہ حمید اللہ ولد عبدالجلیل روزگار کے سلسلے میں اپنے خاندان کے ہمراہ پنجاب کے ضلع گجرات میں مقیم تھا۔
تین روز قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے چناب پر آیا جہاں وزیرآباد کی جانب کنارے پر نہاتے ہوئے دریا کی تیز لہروں کی نذر ہوگیا۔ تین روز سے تلاش کے باوجود نعش کا سراغ نہیں لگ سکا۔ سوگوار خاندان کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم ایک مرتبہ آئی تھی جن کے پاس جدید آلات نہ ہونے کی وجہ سے وہ کارروائی کئے بغیر ہی واپس چلے گئے ۔متاثرہ خاندان کے افراد کا کہنا ہیں کہ ہمارے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نعش تلاش کررہے ہیں 3 روز میں انتظامیہ یا کسی اعلیٰ شخصیت نے ہماری مدد یا دلجوئی نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور دیگر ارباب اختیار سے مدد کی اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here