نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا

0
413

خانیوال سفاک ماں نے آشنا کے کہنے پر اپنی دو بیٹیوں کو نہر میں گرا کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کی ایک خاتون جس کا شوہر پاکستان سے باہر کام کرتا تھا کہ اس کا رابطہ ٹیلیفون پر ایک شخص کے ساتھ ہوا اور وہ اس کے ساتھ محبت میں مبتلا ہو گئی، خاتون نے بتایا کہ اس شخص نے اس کے ساتھ بہت سے وعدے کیے اور وہ اس کے بہکاوے میں آ گئی۔
اسکا مزید کہنا تھا کہ اس کا خاوند جب آتا تھا تب بھی ان دونوں کے درمیان لڑائیاں جھگڑے ہی ہوتے رہتے تھے جن کی وجہ سے اس کی زندگی میں سکون نہیں تھا اسی لیے وہ دوسرے شخص سے باتیں کرنے لگی اور ایک رات اس کے بہکاوے میں گھر سے نکل آئی اور دونوں بیٹیوں کو بھی ساتھ لے آئی۔ خاتون نے پہلے بیان میں بتایا کہ اس نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گھر سے بھاگنے کا فیصلہ کیا اور دونوں بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا جبکہ بعد میں اس نے بیان بدلتے ہوئے کہا کہ وہ محبوب کے کہنے پر گھر سے بیٹیوں سمیت بھاگی لیکن جب وہ نہر پر اپنے آشنا کا انتظار کر رہی تھی تو اس کے آشنا نے آ کر اس کی ایک بیٹی کو نہر میں پھینک کر اسے کہا کہ دوسری کو تم پھینکو،اس اس نے اسے تھپڑ بھی مارے جس پر اس نے اپنی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔
خاتون نے بتایا کہ یہ واقعہ رات دو بجے پیش آیا۔ اس کے بعد پولیس نے دونوں بچیوں کی لاشیں نہر سے برامد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں اور خاتون کو اس کے آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here