نیب نے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو پاکستان آتے ہی ہوائی اڈے پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب حکام نے نوازشریف اور مریم نواز کی لندن سے وطن واپسی پر گرفتاری کےلئے نئی ہدایات جاری کردیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب عدالت سے سزا پانے والے تمام افراد کی گرفتاری کے لئے حکام نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔
فیصلے کے تحت ہی نواز شریف کے داماد اور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کےلئے خیبرپختونخوا پولیس سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیب عدالت نے آج ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایاجس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 10سال قید بامشقت اور 8 ملین پائونڈ ،مریم نواز کو 7سال قید بامشقت اور 2ملین پائونڈ اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت دی گئی ہے ۔
اس فیصلے کے سامنے آتے ہی مریم نوازشریف اور کیپٹن (ر) صفدر آئندہ 10سال کےلئے الیکشن لڑنے کے نااہل ہوگئے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ