ڈیرہ بگٹی (بیوروچیف نوازشریف) ڈیرہ بگٹی سوئی نیشنل گرائمر اسکول سوئی میں سالانہ نتائج کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی پروگرام میں پوزیشن ھولڈر طلباء وطالبات کو انعامات دئیے گئے پروگرام کے مہمان خصوصی جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر وبلوچستان میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ گہرام بگٹی تھے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ھوا اس موقع پر بچوں نے ٹیبلو پیش کیا اورمختلف پروگرام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچی چاپ بھی پیشِ کی نوابزادہ گہرام بگٹی نے پوزیشن ھولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے اور پروگرام کے آخر میں نوابزادہ گہرام بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ہمیں چاہئیے کہ ہم اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ اس جدید دور میں ہم علم ہتھیار کو اپنا کر ترقی کے منازل طے کریں نوابزادہ گہرام بگٹی نے مزید کہا کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرسکتے ہیں