ن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

0
498

ساہیوال میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک سیاسی کارکن جاں بحق ہوگیا جبکہ 4زخمی ہویے ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے تصادم کا واقعہ ساہیوال کے گاؤں محمد پور میں پیش آیا، انتخابی رنجش اس تصادم کا سبب بنی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تصادم میں جاں بحق ہونے والا پی ٹی آئی کارکن ہے جس کا نام مظہر ہے جبکہ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقتول پی ٹی آئی کارکن مظہر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ ملزم ہارون سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here