ن لیگ کو توڑنے میں مرکزی کردار مریم نواز کا ہے,فواد چودھری

0
307

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کی حکومت میں تبدیلی لانے کے لیے نمبر گیم پوری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی پارٹی پر شب خون مارا، ن لیگ کو توڑنے میں مرکزی کردار مریم نواز کا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کو نہیں توڑ رہی، ن لیگ سے جو بھی آئے گا اسے چھوٹا سا آشیانہ دیں گے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 10 سال کے قرضوں پر کمیشن بننا ضروری ہے، ان میں سے کوئی آپ کو باہر نظر نہیں آئے گا، سب جیلوں میں ہوں گے، حکومت کا کوئی کرپشن کیس سامنے نہیں آیا، احتساب کے عمل میں تیزی آئی ہے، آصف زرداری کو آج ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا، نواز شریف اور زرداری صاحب مافیا تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے مزید کہا کہ سندھ کا پیسہ دبئی سے نکلتا ہے، برآمدات بڑھانا اور درآمدات کم کرنا حکومتی پالیسی ہے، ہم احتساب کا کلچر لے کر آئے ہیں، پٹواری اور تھانیدار کی کرپشن ختم ہونی چاہیئے، 10 سال میں لیا گیا قرضہ کہاں گیا ؟ دوسری جانب ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے خوف نے اپوزیشن کو حکومت مخالف تحریک سے توجہ ہٹا کر اپنی جماعتوں کے ارکان کو متحد رکھنے کے لیے غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسری طرف ن لیگ کے اندر جاری گروپنگ اور آپس کے اختلافات کو ختم کروانے کے لیے شریف خاندان کی سب سے بڑی اور بزرگ شخصیت نے شہباز شریف اور مریم کوعلیحدہ علیحدہ بلا کر ہدایات جار ی کر دی ہیں ۔حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے حکومت سے رابطوں کے بعد اب اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں نئی حکمت عملی بنا رہی ہیں کہ اس جوڑ توڑ کی سیاست اوروفاداری بدلنے والے ارکان کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنا کر شور ڈالا جائے ۔جبکہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ن لیگی ارکان کی ملاقات نے بھی سیاسی حلقوں میں کافی چہ مگوئیوں کو جنم دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here